اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں یہودیوں کے مذہبی اجتماع میں ایک پل کے گرنے اور بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں اسٹیج گرنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئیں۔
اس واقعہ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہودیوں کا مذہبی میلہ اسرائیل کے شہر میرون میں کل رات جاری تھا جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد سالانہ عوامی اجتماع میں شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲